ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول، ڈیزل خریدنے والے بھوکے نہیں مر رہے ہیں، قیمتوں میں بے تحاشااضافے پر الفوس کابے تکابیان

پٹرول، ڈیزل خریدنے والے بھوکے نہیں مر رہے ہیں، قیمتوں میں بے تحاشااضافے پر الفوس کابے تکابیان

Sat, 16 Sep 2017 21:54:27    S.O. News Service

ترویندرم،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت الفوس نے ایک ایسا بیان دے دیا ہے جس سے حکومت کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کوجائز قراردیاہے۔ ترویندرم میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کار اور موٹر سائیکل چلانے والے ہی پٹرول خریدنے والے بھوکے تو نہیں مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس فیصلے پرغورکیاہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو ٹیکس ادا کرناچاہئے۔توجہ دینے والی بات ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں تیزی کا ایک بڑا سبب مرکزی حکومت کا ایکساز ڈیوٹی بڑھاناہے۔ساتھ ہی ریاستوں کی طرف سے پیٹرو کی اشیاء پر زیادہ وی اے ٹی وصولنے سے بھی قیمتیں بے تحاشابڑھی ہیں۔پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے وقت مرکزی حکومت نے لگاتارایکسائزڈیوٹی بڑھائی تھی اور اس میں اب تک کمی نہیں آئی ہے۔


Share: